ETV Bharat / state

اسکولزدوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے: ٹی ایس میسا - اسکولس کی کشادگی

محمد فاروق احمد نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صرف ایس ایس سی طلبہ کے لئے فزیکل کلاسس کا آغاز عمل میں لائے جب کہ باقی جماعتوں کے طلبہ کے لیےآن لائن کلاسس کا نظم کیا جائے۔

اسکولزدوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے: ٹی ایس میسا

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:12 PM IST

محمد فاروق احمد صدر ٹی ایس میسا نے یکم جولائی سے اسکولس کو دوبارہ کھولنے کے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کورونا کی امکانی تیسری لہر کے سبب والدین اور سرپرستوں میں خوف پایا جاتا ہے ایسے میں اسکولس کو دوبارہ کھولنے حکومت کے فیصلہ کے سبب والدین اور سرپرستوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صرف ایس ایس سی طلبہ کے لئے فزیکل کلاسس کا آغاز عمل میں لائے جب کہ باقی جماعتوں کے طلبہ کے لئے آن لائن کلاسس کا نظم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی امکانی تیسری لہر کی اطلاعات کے سبب والدین اپنے بچوں کو اسکولس کو روانہ کرنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ حالات کے تناظر میں بچوں کی صحت اہمیت کی حامل ہے۔ کورونا کی امکانی تیسری لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات گشت کررہی ہیں۔ ایسے میں حکومت کا فیصلہ والدین اور سرپرستوں کے لئے مشکل کا سبب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے تاکہ اولیائے طلبہ کی تشویش دور ہوسکے۔ محمد فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ یک ہمددر رہنما ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرتے ہیں۔ شہریوں کو بھی اس بات کا یقین ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے صرف ایس ایس سی طلبہ کے لئے اسکولس کی کشادگی عمل میں لائیں گے۔ کیونکہ 80 فیصد عوام اپنے بچوں کو اسکولس بھیجنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔

صدر ٹی ایس میسا نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے بعد ڈاکٹرس اور والدین کے ردعمل سامنے آچکے ہیں اور اسی دوران گزشتہ چند یوم میں کروائے گئے سروے کے درمیان اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لئے ابھی تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کانسٹیبل کا بروقت اقدام، زخمی شخص کو زندگی ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.