ETV Bharat / state

Mehmood Ali in BRS Delhi Office مرکزی حکومت نے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ کو داغدار کیا، محمد محمود علی - image of India in the whole world

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں مرکز میں بی جے پی اور تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی نے اقتدار سنبھالا۔ ان آٹھ برسوں میں تلنگانہ نے مجموعی طور پر غیر معمولی ترقی حاصل کی جب کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی شبیہ پوری دنیا میں متاثر ہوئی ہے۔ Muhammad Ali Criticism of the Central Government

Mehmood Ali in BRS Delhi Office
Mehmood Ali in BRS Delhi Office
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:34 PM IST

حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی Telangana Home Minister Muhammad Mehmood Ali نے چہارشنبہ کو بی آر ایس کے اقلیتی قائدین کے ساتھ نئی دہلی میں بی آر ایس کے قومی پارٹی آفس، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ریاستی پارٹی سے وسعت پاتے ہوئے ، بی آر ایس پارٹی میں تبدیل ہوچکی ہے تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں ملک بھر کے انتخابات میں حصہ لے سکے. انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے اعلان سے ملک بھر کی سیکولر سیاسی جماعتیں اور سیکولر ذہنیت کے افراد میں خوشی کی لہر چل رہی ہے، کیونکہ دور حاضر میں مرکز کی تعصب پرست پارٹی اور ان کے قائدین کے خلاف آواز اٹھانے کی جرأت کسی میں نہیں ہے. مگر پچھلے کئی مہینوں سے کے سی آر واحد لیڈر ہیں جو مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں اور متعصب رویہ پر بے باک بیانات کے لیے معروف ہیں۔ The central government tarnished the image of India all over the world

مرکزی حکومت نے پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ داغدار کی، محمد محمود علی

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں مرکز میں بی جے پی اور تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی نے اقتدار سنبھالا. ان آٹھ سالوں میں تلنگانہ نے مجموعی طور پر غیر معمولی ترقی حاصل کی جب کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی شبیہ عالم میں متاثر ہوئی ہے. وزیر موصوف نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ ملک بھر کے ایک عملی سیکولر قائد ہیں جنہوں نے تلنگانہ میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں۔ جن کی وجہ سے تلنگانہ کی عوام کو ترقی حاصل ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بی آر ایس پارٹی تمام مذاہب کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرے گی. بالخصوص ملک کے کسانوں، فوجیوں، اور غریب لوگوں کی فلاح وبہبود اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی۔ اس موقع پر متعدد ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان مقننہ، صدور نشین، حلقہ واری ذمہ داران، پارٹی قائدین اور دیگر شریک تھے۔

بعد ازاں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پارٹی کے سینیر اقلیتی قائدین مسیح اللہ خاں، امتیاز اسحٰق، جہانگیر، اعظم علی، سلطان قادری شطاری، سید منیر الدین، عارف الدین، سبیل الدین فرید، بدر الدین، نواب ارشد خاں، شریف الدین، ستار گلشنی، عبدالباسط، مسیح الدین قریشی، اطہر اللہ، عبدالطیف شرفن، سید اعجاز اور دیگر کے ہمراہ بارگاہِ حضرت نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ پر حاضری دیتے ہوئے غلاف اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر مخصوص دعاء کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ اور ان کے افراد خاندان کی صحت یابی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی گئی، اور تلنگانہ ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعاء مانگی گئی، بی آر ایس پارٹی کی ملک بھر میں وسعت اور عظیم کامیابی کے لیے دعا کی گئی. اور ملک بھر میں گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور عوام کے درمیان محبت و بھائی چارگی کے لیے دعاء کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.