تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی بلکاسمن نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارت کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت بعض افرادکو فائدہ پہنچانے کے لیے بلز لا رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی بجلی ترمیمی بل B Suman on Electricity Amendment Bill کے نتائج پر قانون ساز اسمبلی میں مختصر بحث شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں صورتحال یہ پائی جاتی تھی کہ نہ جانے بجلی کب آئے گی اورکب جائے گی۔اس صورتحال سے زراعت اور صنعتوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ Balka Suman Criticizes Modi Government
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، متحدہ ریاست میں ہوئی غلطیوں کو درست کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جو تمام شعبوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرتی ہے۔ زراعت کے ساتھ ساتھ کمزور طبقات کو مفت بجلی دی جارہی ہے۔بلکا سمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف چند لوگوں کے لیے بجلی اصلاحات لارہی ہے۔ لوگ مرکزی سازشوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اور آندھرا پردیش میں زرعی موٹروں کے لیے میٹر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو واحد وزیراعلی ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں ریاست میں زرعی موٹروں کے لئے میٹر نہیں لگائے جائیں گے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تمام شعبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے پاس ناممکن کو ممکن بنانے کی قوت ارادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ چندرشیکھرراو بی جے پی کو ملک سے بھگانے کے لئے قیادت سنبھالیں۔