ETV Bharat / state

تلنگانہ: درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ - coronavirus

تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے شہر حیدرآباد میں سب سے درجہ حرارت 43 ڈگری جبکہ دیگر علاقوں میں 45 سے زائد درج کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ
درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ
author img

By

Published : May 26, 2020, 9:28 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں اگلے ہفتے تک درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ، ویڈیو

درجہ حرارت کی وجہ سے موسم کی حدت میں بے انتہا اضافہ ہوگیا، حالاںکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی ہیں جبکہ گرمی کی وجہ سے گھروں میں بھی رہنا محال ہوگیا ہے۔

حیرت کی بات یہ کہ اتنی شدید دھوپ کے باوجود ذمہ دار اداروں اور محکموں کی جانب سے نہ اس مرتبہ ہدایات جاری کی گیئں نہ ہی احتیاطی تدابیر کے متعلق شعور بیداری کے لیے اقدامات۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کی پیش قیاسی کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک موسم کی شدت اسی طرح برقرار رہے گی جبکہ جون کے وسط میں مانسون آنے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹرز نے عوام کو دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو دھوپ سے نقصان ہوسکتا ہے چوںکہ لاک ڈاؤن کے باعث ہسپتال بند ہیں اس لیے ڈاکٹر نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے چند دوائیں اور نسخے تجویز کیے تاکہ بر وقت راحت پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.