ETV Bharat / state

Lion Attack in Telangana تلنگانہ میں شیر کے حملے میں نوجوان زخمی - تلنگانہ میں شیر کا حملہ

تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف نگر میں ایک شیر نے بائیک سوار ایک نوجوان پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں نوجوان زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Lion Attack in Asif nagar of Telangana

تلنگانہ میں شیر کے حملے میں نوجوان زخمی
تلنگانہ میں شیر کے حملے میں نوجوان زخمی
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 1:35 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف نگر میں ایک شیر نے بائیک پر سوار ایک نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ کاغذنگر سے تعلق رکھنے والا یہ شخص وانکیڈی منڈل کی سمت آرہا تھا کہ ان کو ساپور کو پار کرنے کے بعد جھاڑیوں میں سے ایک شیر نے اچانک ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں یہ نوجوان گھبرا کر سڑک پر نیچے گرپڑا۔ اس حملہ کے بعد شیر بھی دوسری طرف نیچے گر پڑا۔ Youth injured in Lion Attack in Kumuram Bheem

اس واقعہ کے بعد خوف کے عالم میں یہ نوجوان، اپنی بائیک کو چھوڑ کر تقریبا ایک کلومیٹر تک دوڑتا رہا۔ اطلاع ملتے ہی اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیاگیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر شیر کے پنجوں کے نشانات کو پایا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ شیروں کی نقل وحرکت کے پیش نظر چوکسی اختیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Tiger Seen Roaming in Kakinada Villages: آندھراپردیش کے کاکناڈا میں انسانی آبادی میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.