وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ریلیف فنڈ کے عطیات سے شخصی تحفظ کے ساز و سامان، ماسک اور دوائیں خریدنے کی ہدایت دی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کے سی آر نے طبی و محکمہ صحت کے ملازمین کےلے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کا عہدیداروں کو حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے میں طبی عملہ مصروف ہے اور عملے کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ ان کی صحت سے متعلق مختلف اقدامات کئےجارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مناسب مقدار میں ٹسٹ کٹس پی پی ای، مارسک، دوائیں دستیاب ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔