ETV Bharat / state

تلنگانہ: کوئلہ کی کان منہدم، دو مزدور ہلاک - رکن اسمبلی جی وینکٹ رمناریڈی

تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے دو مزدوروں کی لاشیں کل شب تقریبا 10.30 بجے نکالی گئیں۔

تلنگانہ:کوئلہ کی کان میں چھت گرپڑی۔ دو مزدور ہلاک

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 2:33 PM IST

مہلوکین کی شناخت ضلع پداپلی کے گاوریڈی پیٹ کے رہنے والے 51سالہ نرسیا اور منچریال ضلع کے وینکٹ راؤ پیٹ گاؤں کے رہنے والے 53سالہ شنکرئیا کے طور پر کی گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق یہ دونوں سکنڈ شفٹ کی ڈیوٹی کرنے کیلئے کان میں گئے تھے تاہم وہ ملبہ میں پھنس گئے کیونکہ اس کان کی دیوار ان پر گر پڑی۔ ان کو بچانے کے لئے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کی دس رکنی ٹیم بشمول منیجر ٹیگور سنگھ اور سیفٹی آفیسر پانڈے کان میں گئے تاہم ان کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔

بتایا جارہا ہے کہ لاشوں کو تقریبا6گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالاجاسکا۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی رکن اسمبلی جی وینکٹ رمناریڈی اطلاع ملتے ہی کان پہنچے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسی دوران وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے ان حالات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی وزیر موصوف نے یقین دہانی کروائی کہ مہلوکین کے ورثاء کی حکومت ممکنہ مدد کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.