حیدر آباد: ریاست تلنگانہ میں روز بروز بڑھ رہے درجۂ حرارت کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں صبح کا سیشن آدھے دن تک ہی چلایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اسکولس کے لیے مارننگ سیشن (ہاف ڈے) کا آغاز 15 مارچ سے ہوسکتا ہے، جس کے اوقات صبح 7:45 سے دوپہر 12 بجے تک رہیں گے۔ جماعت اول تا نہم کے امتحانات 12 سے 20 اپریل تک ہوں گے۔ جب کہ تلنگانہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات 21 اپریل سے شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Stray Dogs Killed Boy آوارہ کتوں کے حملے میں چار سالہ بچہ کی موت
- Abdul Qadeer Death Case عبدالقدیر خان ہلاکت معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا
محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق امتحانات صبح کے سیشن میں منعقد کے جائیں گے، جو صبح 9:30 سے 12:30 بجے تک رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق جون کے مہینے میں درجۂ حرارت بڑھنے کی صورت میں گرمیوں کی تعطیلات بڑھا دی جائیں گی۔ اگر درجۂ حرارت میں کمی نہیں آتی ہے تو تعطیلات میں ایک ہفتہ یا 15 دن تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عالمی بینک نے اس ضمن میں بھارتی ریاستوں کو خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بھارت میں درجۂ حرارت میں اضافے پر عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ نے ہلچل مچا دی تھی۔ عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ اگرچہ ملک میں گزشتہ چند دہائیوں میں ریکارڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن ان کے خطرناک سطح تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یہ انتباہات خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں کیونکہ یہ انتباہ کرتا ہے کہ بھارت میں درجۂ حرارت اس سطح تک بڑھ جائے گا جو مستقبل میں انسانی بقا کو خطرے میں ڈال دے گا۔