ETV Bharat / state

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات دوبارہ ملتوی - تلنگانہ ہائیکورٹ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو گریٹر حیدرآباد علاقہ میں ایس ایس سی امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے ریاست بھر میں امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Telangana SSC exam postponed across the state
تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات دوبارہ ملتوی
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 10:33 PM IST

تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج ایس ایس سی امتحانات کو ریاست بھر میں ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سبیتا اندرا ریڈی نے ایس ایس سی کے امتحانات کو ملتوی کرنے کے بعد کہا کہ ’وہ بہت جلد وزیراعلیٰ کے سی آر سے ایک فل پروف پلان کے ساتھ رجوع ہوں گی اور بہت جلد ریاست میں کب اور کیسے امتحانات منعقد ہوں گے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں تلنگانہ ہائی کورٹ نے گریٹر حیدرآباد علاقہ کو چھوڑ کر تلنگانہ بھر میں ایس ایس سی امتحان منعقد کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد، سکندرآباد اور رنگاریڈی کی کوویڈ۔19 کے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی تھی اور ان علاقوں میں امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جاری شیڈول کے مطابق 8 جون سے ریاست بھر میں ایس ایس سی امتحانات کا آغاز ہونے والا تھا۔

یہاں یہ ذکر بھی بیجا نہ ہوگا کہ مارچ میں منعقدہ ایس ایس سی امتحانات کو کورونا وبا کے پیش نظر تلنگانہ ہائیکورٹ ملتوی کردیا تھا جبکہ دو مضمون کے امتحانات منعقد ہوچکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.