ETV Bharat / state

تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین تنخواہ کے منتظر - تلنگانہ آر ٹی سی

آر ٹی سی کے پاس تنخواہوں کےلیے20 کروڑ روپئے ہیں،باقی 100 کروڑ محکمہ فینانس سے جاری ہونا ہے۔جو ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں۔

تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین تنخواہ کے منتظر

author img

By

Published : Feb 14, 2021, 8:12 AM IST

آر ٹی سی ملازمین کو فروری کے دوسرے ہفتے میں بھی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس سے آر ٹی سی ملازمین پریشان ہیں۔ جاریہ ماہ 13 فروری گزر جانے کے باوجود ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آر ٹی سی کے پاس تنخواہوں کیلئے 20 کروڑ روپئے ہیں ۔ باقی 100 کروڑ محکمہ فینانس سے جاری ہونا ہے۔ بجٹ میں حکومت سے آر ٹی سی کیلئے مختص رقم تنخواہوں پر خرچ ہورہی ہے۔

اس ماہ محکمہ فینانس سے فنڈز کی اجرائی میں تاخیر ہوئی۔ گزشتہ کے بہ نسبت آر ٹی سی مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یومیہ آر ٹی سی کو 12 کروڑ کی آمدنی ہورہی ہے۔ تنخواہوں کیلئے آر ٹی سی کے پاس 20 کروڑ روپئے محفوظ ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی یہی صورتحال تھی جس سے چند ملازمین کو پہلے اور حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی کے بعد ماباقی تنخواہیں ملازمین کو فراہم کی گئی تھیں جس سے ملازمین میں بھی بے چینی پھیل گئی تھی۔

اب انتظامیہ نے حکومت سے فنڈز کی اجرائی کے بعد تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ملازمین تنخواہوں کے حقدار ہیں مگر فروری کے 13 دن گزر جانے کے باوجود ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

آر ٹی سی بورڈ کے سابق ڈائرکٹر ناگیشور راؤ نے کہا کہ گزشتہ 11 دن میں آر ٹی سی کو 118 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے ۔ پھر بھی ابھی تک ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:'مرکزی حکومت کسانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.