ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہاں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد یومیہ درج کی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے باوجود عوام میں اب وہ خوف ہراس کا ماحول ختم ہورہا ہے۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر یہ بات کہی کہ 'ریاست کے عام شہری اپنی روز مرہ کے کاموں میں مصروف نظر آ رہے ہیں اور کورونا وائرس کا خوف ان سے نکل چکا ہے، وہ احتیاط بھی کم برت رہے ہیں۔ اس لیے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔'
گذشتہ 24 گھنٹے میں 2137 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جب کہ 8 افراد کے ہلاکت کی خبر ہے۔
اب ریاست تلنگانہ میں کیسز کی کل تعداد 171306 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:تلنگانہ : وزیرصحت کے 7 ملازمین کورونا سے مثبت پائے گئے
وہیں اموات نے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 33 ہوگئی۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے علاقے میں 322 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔