ETV Bharat / state

تلنگانہ: رئیل اسٹیٹ تاجر کا اغوا، ملزمین گرفتار - నిందితుడు అరెస్ట్

نرمل ضلع کے دیویانگر تنوی اپارٹمنٹ میں رہنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجر جس کی شناخت وجے دیشپانڈے کے طور پر کی گئی ہے، کا بعض نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح اغوا کرلیا تھا۔

تلنگانہ:رئیل اسٹیٹ تاجر کا اغوا، ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 5:00 PM IST

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ڈرامائی انداز میں رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے دیویانگر تنوی اپارٹمنٹ میں رہنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجر جس کی شناخت وجے دیشپانڈے کے طور پر کی گئی ہے، کا بعض نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح اغوا کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں دیر رات قاضی نجم الدین کا نامعلوم افراد نے قتل کیا

وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزمین، لفٹ سے نیچے اتررہے تھے۔ انہوں نے ہی دیشپانڈے کا اغوا کیا۔ دیشپانڈے کے ارکان خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ دو وینس توپران کی سمت گئی ہیں۔

پولیس نے فوری طور پر دو ٹیموں کو چوکس کیا جنہوں نے ان گاڑیوں کا تعاقب کرتے ہوئے اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے افراد خاندان کو بتایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اراضی کے تنازعہ کے سلسلہ میں یہ اغوا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.