ETV Bharat / state

تلنگانہ کے مشہور انقلابی شاعر نثار کا انتقال

تلنگانہ کے مشہور انقلابی گلوکار و شاعر اور آرٹی سی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رکن، نثار کا کورونا کے باعث حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:06 PM IST

Telangana: Popular folk artiste Nissar, suspected of Covid-19, dies
تلنگانہ کے مشہور انقلابی شاعر نثار کا انتقال

ضلع نلگنڈہ کے موضع سدھالا میں پیدا ہوئے محمد نثار احمد کئی دہائیوں سے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے وابستہ تھے اور وہ میاں پور ڈپو میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

56 سالہ نثار دو دن قبل سانس لینے میں تکلیف کی شایت کر رہے تھے تاہم فوری طور پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

گذشتہ روز نثار کو تشویشناک حالت میں گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ آر ٹی سی یونین کے سکریٹری راجی ریڈی نے بتایا کہ نثار کے علاج کےلیے مختلف دواخانے لے جایا گیا تاہم کسی نے بھی اسے شریک نہیں کیا، بعدازاں انہیں گاندھی ہسپتال میں شریک کرایا گیا جہاں وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث نثار کا انتقال ہوگیا۔ راجی ریڈی نے نثار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

محمد نثار احمد نے 1983 میں بحیثیت لاری ڈرائیور اپنا اپنا پہلا گانا تحریر کیا تھا۔ 1989 میں نثار بحیثیت بس کنڈکٹر آر ٹی سی سے وابستہ ہوگئے۔ آر ٹی سی میں تین دہائیوں پر مشتمل اپنے طویل کیئر کے دوران نثار نے مختلف انقلابی نغمے تحریر کئے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں برس ماہ مارچ میں انہوں نے کورونا وائرس کے موصوغ پر بھی ایک نغممہ لکھا تھا جسے سرینواس نے گایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.