تلنگانہ بھر کے 285مراکز میں 2ستمبر کو پالی ٹکنک کامن انٹرنس ٹسٹ (پالی سیٹ)2020 منعقد کیاجائے گا۔جس کے اوقات 11بجے تا 1.30بجے دن ہوں گے۔
اس امتحان کے لئے جملہ 73,918 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ہے۔اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ 10بجے دن سے ہی امتحانی مراکزمیں طلبہ کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔طلبہ کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،اپنے خود کا سینی ٹائزر لائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔