حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پالی ٹکنک کامن انٹرنس ٹسٹ(ٹی ایس پالی سیٹ)کے نتائج بدھ کو جاری کردیئے گئے۔تقریبا 75فیصد امیدوار اس انٹرنس میں کوالیفائی قراردیئے گئے۔جملہ 1,04,362امیدواروں نے اس ٹسٹ میں شرکت کی تھی۔ان میں 79,038ایم پی سی اور 79,117طلبہ ایم بی آئی پی سی اسٹریمس میں اہل قراردیئے گئے۔ Telangana Polycet 2022 Results
کمشنر فنی تعلیم و کالیجیٹ ایجوکیشن نوین متل اوراسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے سکریٹری سی سری ناتھ نے نتائج جاری کئے۔کریم نگر ضلع کی جی ورشتا کو ایم پی سی اسٹریم میں پہلا رینک حاصل ہوا جنہوں نے 120نشانات حاصل کئے۔کے چندرشیکھر جن کا تعلق میڑچل۔ملکاجگری ضلع سے ہے کو 119نشانات حاصل ہوئے۔طلبہ کے رینک کارڈس، او ایم آرشیٹس کی نقولات ویب سائٹ https://polycet.sbtet.telangana.gov.in پر دستیاب ہیں۔اسٹیٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کے ڈپلومہ کورسس(انجینئرنگ، نان انجینئرنگ) اور اگری کلچر، وٹرنری و ہارٹی کلچر کے ڈپلوما کورسس میں داخلوں کیلئے یہ پالی سیٹ امتحان منعقد کیاگیا تھا۔
یواین آئی