ETV Bharat / state

سکندرآباد میں حوالہ ایجنٹز گرفتار

پولیس نے16 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی اور ملزمین کو ہراست میں لیا ہے۔

سکندرآباد میں حوالہ ایجنٹز پکڑے گئے
سکندرآباد میں حوالہ ایجنٹز پکڑے گئے
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 9:18 AM IST

مہانکلی پولیس نے سکندرآباد میں سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب ایک حوالہ منی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا۔ سرکاری اطلاع کے مطابق پولیس نے موقع سے 16 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بھی برآمد کرلی۔

ملزم این للت کمار چونی لال گجرات کا باشندہ ہے جبکہ اشوک سنگھ راجستھان کا رہنے والا ہے۔ تیسرا ملزم نریڈی لکشمی کانت ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چونی لال اور اشوک سنگھ حیدرآباد بیگم بازار کی حدود میں رہائش پذیر تھے اور حیدرآبادکے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی حوالہ ایجنٹ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، انھوں نے حوالہ کی رقم ایک لاکھ روپئےایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائی اور منافع میں پانچ فیصد کمیشن لیا۔

پولیس کے مطابق ، 30 اکتوبر کو، ملزم- این للت کمار چونی لال اور اس کے ساتھی اشوک سنگھ نے ہونڈا ایکٹیوا دو پہیے گاڑی میں بے حساب رقم کی بڑی رقم ایک گاہک نریڈی لکشمی کانت ریڈی کو سکندرآباد آباد، سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب پہنچایا۔

پولیس نے بتایا کہ معتبر اطلاع پر پولیس نے ان کو پکڑ لیا اور حوالہ کی رقم ضبط کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مرکز بنے گا: کے ٹی آر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.