ETV Bharat / state

تلنگانہ: سرکاری عہدیدار نے کی خودکشی - خودکشی

تلنگانہ میں ایک سرکاری عہدیدار نے کووڈ 19 انفیکشن کے شبہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

Telangana official hangs self over fear of contracting corona
تلنگانہ: کورونا کے خوف سے سرکاری عہدیدار نے کی خودکشی
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:36 PM IST

ایم راجہ وینکٹ رمنا محکمہ تعلیم میں سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، نے گذشتہ رات کریم نگر کی کرسچن کالونی میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق وینکٹ رمنا منچریال میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور یہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔

گذشتہ کچھ دنوں سے وہ سردی اور بخار میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک نجی ہسپتال سے رابط قائم کیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں کووڈ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

وینکٹ رمنا گذشتہ روز دفتر سے گھر واپس نہیں آئے جبکہ انہوں نے کریم نگر میں واقع اپنے فلیٹ جا کر خودکشی کر لی۔ وینکٹ رمنا کے گھر نہ آنے کے بعد افراد خاندان نے کریم نگر میں واقع رشتہ داروں سے رابطہ قائم کیا اور جب انہوں نے کرسچن کالونی کے فلیٹ جا کر دیکھا تو ان کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ریاست میں کورونا مثبت آنے کے بعد یا وبا کے شبہ میں سلسلہ وار طور پر کئی افراد نے خودکشی کی ہے۔

دو روز قبل محبوب آباد ضلع میں ایک 50 سالہ شخص نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خودکشی کر لی۔ 12 جولائی کو حیدرآباد کے کال سنٹر کے ایک ملازم نے سنتوش نگر میں واقع اپنے مکان میں کورونا وبا کے شبہ میں خودکشی کرلی۔ 5 جولائی کو حیدرآباد میں ایک سنار نے بھی کوویڈ کے خوف سے خودکشی کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.