ETV Bharat / state

آندھراپردیش کے نئے آبی پراجکٹ پر تلنگانہ کا شدید اعتراض - تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے آندھراپردیش کی جانب سے سری سیلم پراجکٹ سے پانی منتقل کرنے کےلیے نئے پراجکٹ کی تعمیر کے فیصلہ کی شدید مخالفت کی ہے۔

Telangana objects to new irrigation project reportedly planned by AP
آندھراپردیش کے نئے آبی پراجکٹ پر تلنگانہ کا شدید اعتراض
author img

By

Published : May 12, 2020, 12:05 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے کرشنا ندی پر دونوں ریاستوں کے مشترکہ پراجکٹ سری سیلم سے پانی حاصل کرنے کےلیے آندھراپردیش کے یکطرفہ فیصلہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ریاست کے مفادات کے خلاف قرار دیا۔

انہوں نے نئے پراجکٹ کے منصوبہ کو آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کہا ہے۔ انہوں نے آندھراپردیش کے اس منصوبہ کو روکنے کےلیے قانون جنگ لڑنے کا بھی اعلان کیا۔

کے سی آر نے پرگتی بھون میں وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس سلسلہ میں جائزہ لیا اور نئے پراجکٹ پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے نئے منصوبہ سے تلنگانہ کے بلگنڈہ، محبوبنگر اور رنگاریڈی اضلاع بری طرح متاثر ہوں گے جبکہ یہاں پینے کےلیے اور آبپاشی کےلیے پانی کی دستیابی میں پریشانی ہوگی۔

کے سی آر نے مزید کہا کہ سری سیلم کے پانی کو دونوں ریاستوں نے مشترکہ طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن نئے پروجکٹ کو تلنگانہ سے مشورہ کئے بغیر شروع کرنا آندھراپردیش حکومت کی غلطی ہے۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش حکومت نے سری سیلم پراجکٹ سے تین ٹی ایم سی پانی حاصل کرنے کےلیے ایک نئے پراجکٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں جی او بھی جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.