ETV Bharat / state

تلنگانہ: ایم آر اوز کو آج دھرانی پورٹل کی تربیت دی جائے گی - تلنگانہ کی خبریں

وزیراعلی کےچندرشیکھر راو 29 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے دھرانی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

تلنگانہ: ایم آر اوز کو آج دھرانی پورٹل کی تربیت دی جائے گی

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:49 AM IST

تلنگانہ میں اس مہینے کی 29 تاریخ کو دھرانی پورٹل کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلےمیں تحصیلداروں کو آج تربیت دی جائے گی۔ میڈچل-ملکاجگیری ضلع کے گھٹکیسر میں واقع انوراگ یونیورسٹی میں منعقد ہونےوالے اس تربیتی پروگرام میں ریاست بھر کے ایم آر اوز شریک ہوں گے۔

دھرانی پورٹل کے آغاز کے پیش نظر آج تحصیلداروں کو تربیت دی جائے گی۔ وزیراعلی کےچندرشیکھر راو 29اکتوبر کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے دھرانی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

تحصیلداروں نے پہلے ہی دھارانی کے ذریعہ رجسٹریشن اور لین دین کی آن لائن تربیت مکمل کرلی ہے۔ اور اسی طرز پر تحصیلدار تجرباتی بنیاد پر رجسٹریشن کر رہے ہیں۔ تاہم اس عمل میں تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اور کہا جارہا ہے کہ اس عمل میں سرور کی گنجائش کم ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ، منگل کو ریاست بھر میں تحصیلداروں کے لئے تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ دھرانی پورٹل کے باقاعدہ آغاز سے قبل تجرباتی بنیادوں پر پورٹل کا مشاہدہ کریں تاکہ آغاز کے بعد کوئی خامی باقی نہ رہے ۔ اس کے آغاز کا مقصد جائیدادوں کی تفصیلات آن لائین رجسٹر کرنا ہے۔ اضلاع میں ضلع کلکٹرس کی جانب سے پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ تجرباتی بنیادوں پر اضلاع میں جائیدادوں کی تفصیلات اور دیگر امور آن لائن کرتے ہوئے کارکردگی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: غریبوں کے لیے مکانات کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.