تلنگانہ کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے تلنگانہ ریاست کو درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران ان کے والد و موجودہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے مرن برت کے اختتام کے دن کو یاد کیا۔
چندرشیکھرراو کی جانب سے کئے گئے مرن برت پر اُس وقت کی مرکز کی یوپی اے حکومت نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
اس خصوص میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کو کویتا نے ری ٹوئیٹ کیا جس میں کہا گیا کہ 9دسمبر کا دن تلنگانہ عوام کی خواہشات کے ثمرات کا دن ہے۔