کالوجی نارائن راو یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس (کے این آریوایچ ایس) نے ملحقہ کالجز کے طلبہ اور پرنسپلس کو مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے یکم فروری سے میڈیکل کالجز کو رہنما خطوط پر عمل آوری کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
یونیورسٹی نے پہلے ہی کالجز کے پرنسپلس کو کوویڈ19کی وبا کے پیش نظر رہنمایانہ خطوط سے واقف کروادیا ہے۔ ریاستی حکومت اور متعلقہ سنٹرل کونسلس کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے ساتھ ان پر عمل کرنا ہوگا۔