ETV Bharat / state

ونے ریڈی نئے امریکی صدر کے اسپیچ رائٹنگ ڈائریکٹر مقرر - تلنگانہ کے کریمنگر ضلع

ساری دنیا امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن کے افتتاحی خطاب کو سننے کی منتظر ہے جبکہ تلنگانہ کے دور دراز واقع گاؤں کے لوگ بھی امریکی صدر کی پہلی تقریر سننے کےلیے بے چین ہیں۔

Telangana man is Biden's speechwriter
ونئے ریڈی، نئے امریکی صدر کے اسپیچ رائٹنگ ڈائرکٹر مقرر
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 4:01 PM IST

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے ونئے ریڈی کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کےلیے تقریر تحریر کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حیدرآباد سے تقریباً 200 کیلومیٹر دور واقع ضلع کریم نگر کے ایک گاؤں پوتی ریڈی پیٹ کے لوگ اس بات پر فخر کر رہے ہیں کہ چولیٹی ونئے ریڈی کو نئے امریکی صدر کا اسپیچ رائٹنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ حضور آباد منڈل کے موضع پوتی ریڈی پیٹ کے رہنے والے ڈاکٹر نارائن ریڈی کے فرزند سی ونئے ریڈی کو یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے جس پر علاقہ کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

ڈاکٹر نارائن ریڈی 1970 میں امریکہ منتقل ہوئے تھے اور ونئے ریڈی کی پیدائش امریکہ میں ہی ہوئی اور وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی تاہم ان کے خاندان کی جڑیں ابھی بھی تلنگانہ سے جڑی ہوئی ہیں۔

ونئے ریڈی کے والد نے اسی دیہات میں اپنی اسکولی تعلیم مکمل کی اور حیدرآباد میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے۔نارائن ریڈی اور ان کی اہلیہ وجے ریڈی نے متعدد بار اپنے آبائی مقام کا دورہ کیا اور یہاں موجود اپنے رشتہ داروں، دوست و احباب سے ملاقات کی۔ انہوں نے ابھی تک اپنا تعلق اس گاؤں سے برقرار رکھا ہے، یہاں ان کی تین ایکڑ اراضی اور ایک مکان بھی ہے۔ آخری بار انہوں نے فروری 2020 میں گاؤں کا دورہ کیا تھا جبکہ ونئے ریڈی بچپن میں یہاں آئے تھے۔

ونئے ریڈی کے دادا تروپتی ریڈی اس گاؤں کے کئی سالوں تک سرپنچ بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ سرپنچ تاتی کنڈہ پلاچاری نے بتایا کہ 1980 کی دہائی کے دوران انہوں نے تروپتی ریڈی کے ساتھ کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ ونئے ریڈی، بارک اوبا کے دور صدارت میں نائب صدر جوبائیڈن کے چیف اسپیچ رائٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.