حیدرآباد: معاشی مسائل اور تنخواہ مناسب طور پر نہ ملنے پر تلنگانہ کے ایک شخص نے دبئی میں خودکشی کرلی۔ اس کی شناخت ضلع جگتیال کےکورٹلہ رورل منڈل میں واقع آئلاپور دیہات کے رہنے والے 50 سالہ کے بھومیا کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ تین دن پہلے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ Telangana Man Commits Suicide in Dubai
تفصیلات کے مطابق یہ شخص روزگار کے لئے گذشتہ 12سال سے دبئی میں مقیم تھا۔ اسی دوران دو سال پہلے وہ اپنے آبائی گاوں واپس ہوگیااور پھر دبئی روزگار کیلئے گیا۔اس کی کمپنی کی جانب سے مناسب طورپر اس کو تنخواہ نہ دینے اور معاشی مسائل پر اس نے تین دن پہلے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کے ارکان خاندان نے اس کی لاش کی جلد وطن واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔
یہ بھی پڑھیں: Suicide Case in Andhra آندھراپردیش میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی
یو این آئی