ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی میں لٹریری فیسٹ کا اہتمام

جموں وکشمیر کی اسلامک یونیورسٹی میں لٹریری فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔ آئی یو ایس ٹی کی ایڈیٹوریل کمیٹی نے تقریب کا اہتمام کیا۔

اسلامک یونیورسٹی میں لٹریری فیسٹ کا اہتمام
اسلامک یونیورسٹی میں لٹریری فیسٹ کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 2:26 PM IST

Updated : Nov 13, 2024, 3:27 PM IST

پلوامہ: فاونڈیشن ویک کے سلسلے میں اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج کلچرل اکادمی کے اشتراک سے لٹریری فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ساہیتہ اکادمی ایوارڈ یافتہ پروفیسر نسیم شفائی مہمان زی وقار جبکہ کلچرل اکادمی کے ڈاکٹر شبنم رفیق خاص مہمان کی حثیت سے شرکت کی۔ جبکہ فیسٹیول کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی اس موقع پر زبان وادب اور کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور طلبا کو ہدایت دی گئی کہ وہ مادری زبان کی ترویج واشاعت کے لیے کام کریں۔

جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کے اشتراک سے آئی یو ایس ٹی کی ایڈیٹوریل کمیٹی نے دن بھر کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دوران، IUST کے وائس چانسلر، پروفیسر شکیل اے رومشو، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، یونیورسٹی کے آفیشل لٹریری کلب 'لال دید ادبی سوسائٹی' کا افتتاح کیا۔

اسلامک یونیورسٹی میں لٹریری فیسٹ کا اہتمام (Video Source: ETV Bharat)

پروفیسر رومشو نے اپنے صدارتی خطاب میں ادب کے فروغ میں مختلف اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ "IUST ہمیشہ ایسے کلبوں کو فروغ دینے کے لیے بے تاب رہتا ہے جو طلباء کو متوجہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلمرگ میں برفباری سے قبل ونٹر ٹورزم کی تیاریوں کا لیا گیا جائزہ

’’لال دید ادبی سوسائٹی‘‘ کے قیام پر کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوسائٹی ادب کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اس موقع پر مہمان زی وقار نسیم شفائ نے بتایا کہ آپ کو اپنے زبان کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے بلکہ زبان ہی ہماری شناخت ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ یونیورسٹی جلد ہی لارمو کیمپس میں ادبی گاؤں تیار کرے گی جہاں صرف تہزیب وتمدن کے لیے کام کیا جائے گا۔

Last Updated : Nov 13, 2024, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.