ETV Bharat / state

قرض معافی معاملے میں تلنگانہ کا مضبوط موقف - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ ریاست میں 2014-15 میں قرض معافی کا اعلان کیا گیا اور گزشتہ پانچ برس کے دوران مجموعی طور پر کسانوں کے 15،493 کروڑ روپئے کے قرض معاف کیے گئے۔ اس کے علاوہ 2019-20 اور 2020-21 کے بجٹ میں 12،225 کروڑ کو مزید جمع کرتے ہوئے مکمل فنڈ 27،718 کروڑ روپئے کے معاف کیے گئے۔

قرض معافی معاملےمیں تلنگانہ کا مضبوط موقف

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 11:40 AM IST

آر بی آئی کے مطابق ملک کی گیارہ ریاستوں نے گزشتہ سات برس میں 1،67،025 کروڑ روپئے کے زراعتی قرض کو معاف کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست مہاراشٹر نے اب تک 42،469 کروڑ روپئے قرض کو معاف کیا ہے۔

آندھراپردیش میں 2014-15 میں قرض معافی کا اعلان کیا گیا اور پانچ برس میں 12،731 کروڑ روپئے ادا کیے گئے۔

مدھیہ پردیش میں 2018-19 میں 36،500 کروڑ قرض معافی کا اعلان کیا گیا مگر گزشتہ تین برس کے دوران اسے ادا نہیں کیا گیا۔

جبکہ اترپردیش حکومت نے پچھلے چارس برس میں25،691 کروڑ ادا کیے ہیں۔

تلنگانہ ریاست میں 2014-15 میں قرض معافی کا اعلان کیا گیا اور گزشتہ پانچ برس کے دوران 15،493 کروڑ روپئے کسانوں کے قرض معاف کیے گئے۔اس کے علاوہ2019-20اور 2020-21 کے بجٹ میں12،225 کروڑ کو مزید جمع کرتے ہوئے مکمل فنڈ27،718 کروڑ روپئے معاف کیے گئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں مہاراشٹر کے بعد کسانوں کے قرض معافی پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی ریاست تلنگانہ ہے۔

منگل کے روز جاری ہوئے،اسٹیٹ فائنانس، رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اننت پورم پولیس نے مغوی دندان ساز کو ریسکیو کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.