ETV Bharat / state

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحان کا فیس شیڈول جاری - تلنگانہ میں امتحانات

11 فروری تک فیس داخل کرنے کی عہدیداروں نے مہلت دی ہے۔ 100 روپئے جرمانے کے ساتھ 12 تا 22 فروری 500 روپئے جرمانے کے ساتھ 23 فروری تا 2 مارچ تک فیس داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔

تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ امتحان کا فیس شیڈول جاری

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 6:40 AM IST

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیس ادائیگی کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ 11 فروری تک فیس داخل کرنے کی عہدیداروں نے مہلت دی ہے۔ 100 روپئے جرمانے کے ساتھ 12 تا 22 فروری 500 روپئے جرمانے کے ساتھ 23 فروری تا 2 مارچ تک فیس داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔

1000 روپئے جرمانے کے ساتھ 9 مارچ تک فیس داخل کرنے کی بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے سہولت فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں یکم مئی سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایر اور 2 مئی سے انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔

ہر دن صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے پہلے ہی انٹر امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا تھا۔ جے ای ای مین آخری مرحلے کے امتحانات کے انعقاد سے تین دن قبل انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایر کے امتحانات ختم ہونے کا شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے اتوار کو بھی انٹر میڈیٹ امتحانات کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 7 تا 20 اپریل تک پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایتھکس اینڈ ہیومن ویالیوس امتحان یکم اپریل اور انورمنٹل ایجوکیشن کا امتحان 3 اپریل کو منعقد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.