ETV Bharat / state

New Fire Station Building at Hayat Nagar وزیر داخلہ محمود علی نے حیات نگر میں فائر اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے حیات نگر میں فائر اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا جبکہ اس عمارت کی تعمیر کےلیے راموجی فاؤنڈیشن نے عطیہ دیا۔ قبل ازیں عبداللہ پورمیٹ پولس اسٹیشن Abdullapurmet Police Station کی عمارت کو بھی راموجی فاؤنڈیشن نے 3 کروڑ روپیوں سے تعمیر کروایا تھا۔ Hayat Nagar Fire Station Building

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 1:15 PM IST

Telangana Home Minister
Telangana Home Minister

حیدرآباد: تلنگانہ محکمۂ فائر سرویسس عوامی جان و مال کی حفاظت میں اپنے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دے رہا ہے اور حادثات کی اطلاع ملتے ہی فوری مقام حادثات پر پہنچ کر آگ پر قابو پارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی Home Minister Mohammed Mahmood Ali نے حیات نگر میں فائر اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید عمارت کی تعمیر کو آٹھ ماہ کے مختصر سے عرصہ میں مکمل کیا گیا ہے، جس کی لاگت 1.50 کروڑ روپیے ہے۔ Telangana Home Minister inaugurated the New Fire Station Building at Hayat Nagar

تلنگانہ وزیر داخلہ نے حیات نگر میں فائر اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ محکمہ فائر سرویسس کافی چست ہے۔ محکمہ کے اہلکار ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اسی لیے کسی بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چند منٹوں میں مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افتتاح شدہ عمارت کی تعمیر کے لیے راموجی فاؤنڈیشن نے اسپانسر Sponsored by Ramoji Foundation کیا ہے۔ جو بہت ہی خوبصورت اور قابل دید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں لان، شجرکاری، والی بال کورٹ کے علاوہ دیگر سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ قبل اس کے عبداللہ پورمیٹ پولس اسٹیشن Abdullapurmet Police Station کے لیے بھی راموجی فاؤنڈیشن نے 3 کروڑ روپیوں سے ایک نئی عمارت تعمیر کروائی ہے۔ جس کے لیے انہوں نے راموجی فاؤنڈیشن کا شکریہ کیا اور کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا فلم سٹی ہے جہاں پر تقریباََ ہر روز فلموں کی شوٹنگز ہوتی رہتی ہیں۔ روزانہ متعدد تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ اس فلم سٹی کو دیکھنے اور لطف اٹھانے کے لیے ملک بھر سے ہزاروں سیاح آتے ہیں جس سے تلنگانہ میں سیاحت کی ترقی بھی ہورہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ Chief Minister Kalvakuntla Chandrashekar Rao کی متحرک قیادت میں تشکیل تلنگانہ کے بعد سے ریاست بھر میں 27 نئے فائر اسٹیشنس تعمیر کیے گئے ہیں۔ جب کہ مکتھل اور عالم پور اسمبلی حلقوں میں 2 نئے فائر اسٹیشنوں کو منظوری دی گئی ہے۔ تلنگانہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر اسمبلی میں کم از کم ایک فائر اسٹیشن قائم کیا جائے۔

محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے پہلی مرتبہ فائر موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں۔ جن سے چھوٹی گلیوں اور تنگ مقاما ت پر بھی فائر سروسز عملہ آسانی سے پہنچ کر حادثات پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہر سال فائر حادثات میں کمی واقع ہورہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حال ہی میں بھدراچلم ،گوداوری کے سیلاب میں بہت سے لوگوں کو بچانے میں فائر سرویس نے غیر معمولی رول ادا کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے محکمۂ فائر سرویس کی ٹریننگ سہولیات میں بہتری اور جدید کاری لائی ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ فائر سرویسس بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آخر میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ ریاست مجموعی ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی دیوی ریڈی سدھیر ریڈی، اراکین کونسل بی دھیانند، ملّیشم، مقامی کارپوریٹر کلیم نوا جیون ریڈی، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری روی گپتا، فائر سرویسس کے ڈائریکٹر جنرل سنجے کمار جین اور دیگر شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.