ETV Bharat / state

تنخواہ اور وظیفے میں کٹوتی کس بنیاد پر؟ - تلنگانہ حکومت کا آڑدینیس

تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تنخواہ اور وظیفے میں کٹوتی کے آرڈینیس پر وضاحت طلب کی ہے۔

تنخواہ اور وظیفے میں کٹوتی کس بنیاد پر؟
تنخواہ اور وظیفے میں کٹوتی کس بنیاد پر؟
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 5:07 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کی رقم میں کٹوتی کرنے سے متعلق حکومت کے جاری کردہ آرڈیننس پر نوٹس جاری کی ہے۔

عدالت نے تین ہفتوں کے اندر جواب دینے کی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ ریٹائرڈ آئی ایف ایس آفیسر رمن گوڑ نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے آرڈیننس کو چیلنج کیا اور کہا کہ حکومت کو وظیفہ میں کٹوتی کا کوئی حق نہیں ہوتا ۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے دو روز قبل آرڈینس جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے وظیفے میں اگلے تین سے چار ماہ کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.