ETV Bharat / state

لاک ڈاون: تلنگانہ کے چار اضلاع میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ - کے سی آر

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی ہے کہ حکومت حیدرآباد اور اس کے اطراف تین اضلاع میں نافذ لاک ڈاون میں کسی بھی قسم کی نرمی نہ کریں۔

Telangana health officials urge CM KCR not to give relaxations in Hyderabad, surroundings
لاک ڈاون: تلنگانہ کے چار اضلاع میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ
author img

By

Published : May 5, 2020, 3:17 PM IST

محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق کورونا کے متاثرین اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق حیدرآباد اور اس کے اطراف تین اضلاع رنگاریڈی، میڑچل اور وقارآباد سے ہیں جبکہ یہاں لاک ڈاون میں مزید سختی سے عمل آوری کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے پرگتی بھون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ نمٹنے اور لاک ڈاون میں توسیع سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقدہ کیا جس میں وزیر صحت ایٹلا راجندر، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری شانتی کماری، کمشنر خاندانی بہبود یوگیتا رانی اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل اور وقارآباد، اضلاع میں وائرس سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت بھر میں جملہ 1085 کورونا متاثرین ہیں جبکہ ان میں سے 717 متاثرین کا تعلق ان چار اضلاع سے ہیں اور وبا سے مرنے والوں کا 82 فیصد افراد کا تعلق بھی انہی چار اضلاع سے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق ان چار اضلاع میں صورتحال بہتر نہیں ہے، ایسے میں یہاں کوئی بھی رعایت یا نرمی نہیں دی جانی چاہئے۔ یہاں لاک ڈاون نہ صرف برقرار رکھنا چاہئے بلکہ ضرورت پڑنے پر مزید سختی برتنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ اضلاع میں بہتری آئی ہے اور کنٹینمنٹ زونس کی تعداد میں بھی روزبروز گراوٹ آرہی ہے۔ عہدیداروں نے صرف چار اضلاع کو چھوڑ کر ریاست بھر کے حالات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.