ETV Bharat / state

'آشا ورکرز، اے این ایمز لوگوں میں ہمت پیدا کریں' - کورونا ٹیسٹ

کارپوریٹ ہسپتالوں میں جا کر اپنا پیسہ خرچ نہ کریں۔ سرکاری ہسپتال میں ہی کورونا کا علاج کرائیں۔

'آشا ورکرز،اے این ایمز لوگوں میں ہمت پیدا کریں'

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 6:44 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے زوم ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آشا ورکرز اور اے این ایم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں کورونا کو ہرانے کا حوصلہ اور ہمت پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ ماحول میں کام کرنا ہر کسی کے لیے یادگار رہے گا، ایسے میں لوگوں کو ہمت دینا اور ان کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فرائض انجام دینا چاہئے۔

وزیرصحت نے کہا کہ 'اس وبا سے لڑنے کا ایک ہی ہتھیار ہے اور وہ ہے ہمت۔ اور لوگوں میں پائے جانے والے ڈر کو ختم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے'۔

وزیر صحت نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ہسپتال میں کورونا کا ایک ہی طریقہ علاج ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگ کارپوریٹ ہسپتالوں میں جا کر اپنا پیسہ خرچ نہ کریں۔ سرکاری ہسپتال میں ہی کورونا کا علاج کرائیں۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ تمام رضاکارانہ طور پر اپنا اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں خود بھی صحت مند رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:'عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہوں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.