ETV Bharat / state

تلنگانہ 'سب سے مضبوط ریاست' کے طور پر ابھرا: سندرا راجن - پبلک گارڈن

گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے گذشتہ ساڑھے چھ سال کے دوران منصوبہ بند اور اپنی منظم کوشش کے سبب ریاست ملک کے کئی شعبوں میں پہلے اور دوسرے مقام پر ہے جو دیگر ریاستوں کے لیے یہ ایک تحریک ہے۔

ملک میں تلنگانہ 'سب سے مضبوط ریاست' کے بطور ابھرا: سندراراجن

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 7:44 PM IST

تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندراراجن نے کہا ہے کہ نئی تلنگانہ ریاست نے نئے منصوبے، پہل اور انوویشن کے ساتھ نیا کامیاب ریکارڈ بنایا اور ملک میں 'سب سے مضبوط ریاست' کے بطور ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر سوندراراجن نے پبلک گارڈن میں منگل کے روز 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم پھہرانے کے بعد کہا، 'یہ ہم سبھی کے لیے لمحہ فخریہ ہے کہ تلنگانہ ریاست نے بہت کم وقت میں عوام کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو نافذ کرکے ملک کی تاریخ میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کر لی ہے'۔

گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے گذشتہ ساڑھے چھ سال کے دوران منصوبہ بند اور اپنی منظم کوشش کے سبب ریاست ملک کے کئی شعبوں میں پہلے اور دوسرے مقام پر ہے جو دیگر ریاستوں کے لیے یہ ایک تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 وبا کے سبب پورے سال 2020 پریشانیوں کے دور سے گذرا، ہم نے سنہ 2021 کو بڑی امیدوں سے شروع کیا اور کووڈ-19 کے لیے ترجیحی بنیاد پر ٹیکہ کاری شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا ریکوری شرح قومی شرح 96.8 فیصد کے مقابلے 98.24 فیصد ہے۔ ریاست نے کورونا کے موذی اثرات سے نمٹنے میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر سندراراجن نے تمام فرنٹ لائن جیسے میڈیکل اور ہیلتھ اسٹٓاف، پولیس اہلکار، صحافی اور دیگر اہلکاروں اور رضاکاروں کو سلام کیا جنہوں نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں آگے آکر اپنی حصہ داری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران تمام سرگرمیاں رکنے کے سبب 52 ہزار کروڑ روپیے کے محصولات کا نقصان ہوا ہے۔ محصولات میں کمی کے باجوجد ریاستی حکومت نے غریبیوں کے فائدے کے لیے اپنی تمام ترقیاتی اور سماجی سلامتی منصوبوں کو جاری رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.