تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے علماء و مشائخین، آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے صدر مولانا حکیم سید خیرالدین صوفی سمیت دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
اس موقع پر محمد سلیم نے مساجد کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر نو بہت جلد شروع کی جائے گی- مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ مساجد کا سنگ بنیاد محرم الحرام کے بعد رکھا جائے گا-
اس اجلاس میں ائمہ و موذنین بھی شریک رہے- محمد سلیم نے ائمہ و موذنین کے معاوضہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3 ماہ سے معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا ہے- معاوضہ بہت جلد ادا کیا جائے گا-
اس وقع پر مولانا سید خیرالدین صوفی نے محمد سلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ علماء کرام کے ساتھ سکریٹریٹ کی مساجد کی جگہ کا دورہ کریں- مساجد کی تعمیر نو کے لیے بجٹ جاری کردیا گیا ہے- حکومت اس بجٹ کو بڑھاتے ہوئے مساجد کا کام جلد شروع کرے-
مزید پڑھیں:
حیدرآباد: سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد
واضح رہے کہ ایک سال قبل تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر نو کے لیے دو مساجد منہدم کردیا گیا تھا- مساجد کے منہدم ہونے کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا- گذشتہ ایک سال سے ٹی آر یس کے رہنما مساجد کے سنگ بنیاد کے سلسلے میں کئی دفعہ اجلاس بھی طلب کرچکے ہیں۔