ETV Bharat / state

T. Rama Rao ON Google: 'تلنگانہ اور گوگل کے تعلقات طویل اور نتیجہ خیز' - تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو

حکومت تلنگانہ، گوگل کے ساتھ سرکاری اسکولز کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعہ بااختیار بنانے اور شعبہ تعلیم کے لیے اشتراک کر رہی ہے تاکہ اسکولز میں ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جاسکے۔ T. Rama Rao ON Google

تلنگانہ اور گوگل کے ایک دوسرے کے ساتھ طویل اور ثمرآورتعلقات

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 3:51 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ تلنگانہ اور گوگل کے ایک دوسرے کے ساتھ طویل اور ثمرآورتعلقات رہے ہیں۔ آئی ٹی و ٹکنالوجی کے شعبہ میں تلنگانہ کی ترقی کو گوگل کی ہمیشہ مدد حاصل رہی ہے۔ایک لیڈر کے طورپر گوگل نے شہر حیدرآباد و تلنگانہ کی شبیہ کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے اور انہیں یہ کہتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ گوگل حیدرآباد کے ساتھ اس کے تعلقات کو گچی باولی میں نئے 7.3ایکڑ کے کیمپس کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو جاری کیاگیا ہے۔یہ ایک امتیازی نشان کی حامل عمارت ہوگی جس میں تین ملین اسکوائرفٹ علاقہ کا احاطہ کیاجائے گا۔ T. Rama Rao ON Google

اس عمارت کا ڈیزائن، اس کی پائیداری اورروایتی آرکیٹکچرجیسی علامات، حیدرآباد کے وسیع اور مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کیلئے موزوں ہے۔انہوں نے گوگل کے ساتھ یادداشت مفاہمت کے بعد گوگل کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادمیں اپنے آپریشنس کے علاوہ گوگل نے تلنگانہ کی اختراعی ٹکنالوجی سولوشنس کی ترقی میں مدد کی ہے تاکہ اس سے ریاست کے عوام کافائدہ ہوسکے۔ہمارے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو،ہمیشہ ہمیں توجہ دلاتے ہیں کہ ایسی کوئی بھی ٹکنالوجی جس کا کوئی مثبت سماجی اثرنہیں ہے وہ بے کار ہے۔ ہمارا مقصد ہر شہری کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانا ہے۔'

ڈیجیٹل تلنگانہ کے ذریعہ یہ کام کیاجارہا ہے۔ دیرپا معاشی ترقی کے لئے ٹکنالوجی اور مبسوط سماجی ترقی میں گوگل نے ریاست کی مدد کی ہے۔2017سے تلنگانہ حکومت گوگل کے ساتھ ڈیجیٹل لٹریسی میں بہتری، چھوٹے کاروباروں، اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی اور انٹرنیٹ تک رسائی کے لئے کام کررہی ہے۔

کئی اہم اقدامات کے مثبت اقدامات بھی کیے گئے، جن کے ذریعے شہریوں پر مثبت اثر پڑا۔ اس نئی یادداشت مفاہمت کے ذریعہ نوجوانوں، خواتین،طلبہ اور شہریوں کی خدمات پر توجہ دی جائے گی۔ حکومت تلنگانہ، گوگل کے ساتھ سرکاری اسکولس کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعہ بااختیاربنانے اور شعبہ تعلیم کیلئے اشتراک کررہی ہے تاکہ اسکولس میں ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جاسکے۔ تلنگانہ اکیڈیمی فار اسکل اینڈ نالج(ٹاسک)کے ذریعہ گوگل سرٹیفکیٹ اسکالرشپس مستحق طلبہ کو آئی ٹی سپورٹ،آئی ٹی آٹومیشن،ڈاٹاانالیٹکس کے لئے فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KCR Lay Foundation Stone For 3 Super Speciality Hospitals: حیدرآباد میں تین سپر اسپیشلٹی اسپتالوں کا سنگ بنیاد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.