ETV Bharat / state

'حکومت پرائیویٹ ٹیچرز کے ساتھ ہے' - اساتذہ کی تنخواہیں

تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ نجی اسکولز میں تبدیلیوں اور ان کو ازسرنو طور پر بہتر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

'حکومت پرائیویٹ ٹیچرز کے ساتھ ہے'
'حکومت پرائیویٹ ٹیچرز کے ساتھ ہے'
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:31 PM IST

تلنگانہ پرائیویٹ ٹیچرز فورم کے ایک وفد نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کی، جس میں ان کی تنخواہوں اور دیگر مسائل پر توجہ دلائی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذکورہ فورم کے صدر شیخ شبیرعلی نے کہا کہ وزیرتعلیم نے دعوی کیا کہ پرائیویٹ ٹیچرز کے مسائل سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراوکو واقف کرایا گیا ہے،جس پر انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نجی اسکولز میں تبدیلیوں اور ان کو ازسرنو طورپر بہتر بنانے لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس کمیٹی میں پرائیویٹ اسکولز ٹیچرز فورم کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرتعلیم نے یہ یقین دہانی کروائی کہ منگل کواسکولز کے انتظامیہ کے ساتھ اجلاس طلب کیاجائے گا جس میں اساتذہ کی تنخواہوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی او 45پر یقینی طورپر عمل کیاجائے گا۔حکومت پرائیویٹ ٹیچرز کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زخمی صحافی کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.