ETV Bharat / state

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں و وظائف مکمل ادا کرنے کا حکم - Telangana news

تلنگانہ حکومت نے جون کی تنخواہ جو جولائی میں واجب الاداء ہے مکمل اداکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے گئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 3:52 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے بعد سے حکومت نے تنخواہوں اور وظائف میں کٹوتی کی تھی۔ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے وظائف میں مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں کٹوتی کی گئی تھی۔

کورونا وائرس وبا کے نتیجہ میں ریاستی حکومت کے سرکاری خزانہ پر کافی اثر پڑا جس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور وظائف میں کٹوتی کی گئی تھی۔ حکومت نے دیگر زمرہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی تھی۔

اپریل اور مئی کے مہینوں میں بھی اس طرح کی کٹوتی کا سلسلہ جاری رہا تھاتاہم گذشتہ روز وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے معمول کی تنخواہوں، وظائف اور اجرتوں کی ادائیگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے ریاست میں پیدا مالی بحران کے پیش نظر مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کی تنخواہوں اور وظائف میں 25 سے 50فیصد تک کٹوتی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.