ای راجندر نے کہا کہ قبل ازیں ریاست میں پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کےلیے مرکز سے اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔
مرکز نے ریاست میں پلازما تھراپی کے ذریعہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے کی درخواست کو قبول کرتےہوئے منظوری دیدی ہے۔
اس سلسلہ میں حیدرآباد کا ایک کارپوریٹ ہسپتال سامنے آیا ہے۔ ایک بیان میں ہسپتال نے بتایا کہ اس طریقہ کار کو تکنیکی طور پر Convalesent پلازما تھراپی یا سی پی کے طور پر جانا جاتا ہے جس کے تحت کوویڈ۔19 سے روبہ صحت ہوئے مریض کے خون میں موجود پلازما کے ذریعہ دیگر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس تکنیک کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے اور اس تعلق سے عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اپنے خون کے عطیہ کےلیے راضی ہوسکیں۔