حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ 2,90,396 کروڑ روپے کا ریاستی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ریونیو اخراجات 2,11,685 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے 2200 کروڑ روپیے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں ہریش راؤ نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ نے ساڑھے آٹھ سال کی مختصر مدت میں اہم ترقی حاصل کی ہے۔ فلاح و بہبود اور ترقی دونوں میں تلنگانہ ایک رول ماڈل ہے۔ پورے ملک کے لئے ہم دعویٰ کر سکتے ہیں کہ جو بھی تلنگانہ میں لاگو کیا جا رہا ہے اس پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ ماڈل جو انسانی ہمدردی، تعمیری سونچ، مستقبل کی منصوبہ بندی اور شفاف انتظامیہ کے نقطہ نظر کو یکجا کرتا ہے کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'معاشی سست روی سے پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود اور کورونا وبا کے دوران، ان کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوا اور ایک مضبوط معاشی طاقت بن کر ابھرا۔ صرف تلنگانہ حکومت ہی اس کو موثر طریقہ سے نمٹنے میں کامیاب رہی۔ بحران کی مدت کے دوران بھی معیشت اور فلاحی پروگراموں کو بڑے پیمانے پر نافذ کیا گیا۔ تمام طبقوں کی خواہشات کے مطابق شہری اور دیہی ترقی کو یکساں اہمیت دی گئی۔ تلنگانہ جامع ترقی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست کی تشکیل کے وقت، معیشت قابل رحم حالت میں تھی۔ تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے کے دو سالوں میں ریاست میں سالانہ اوسط جی ایس ڈی پی کی شرح نمو صرف 12 فی تھی۔جی ڈی پی کی ترقی 13.4فیصد سے کم تھی۔ ریاست کی تشکیل کے بعد وزیر اعلیٰ کے سخت مالیاتی نظم و ضبط، موثر اور پروگراموں کی وقت پر عمل آوری پر توجہ مرکوز کی گئی اور جی ایس ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ریاست کی اوسط سالانہ جی ایس پی ڈی نمو کی شرح میں 2014-15 سے 2019-20 تک 13.2 فیصد اضافہ ہوا۔کورونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔تلنگانہ نے مختصر مدت میں اس بحران سے نجات حاصل کی ہے۔تلنگانہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔تلنگانہ اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تلنگانہ نے تاریخ رقم کی ہے۔اس مدت کے دوران فی کس آمدنی میں شرح نمو 11.8 فیصد رہی۔ جی ڈی پی میں تلنگانہ کا حصہ 4.1 فیصد سے بہتر ہوا۔ یہ فخر کی بات ہے کہ تلنگانہ جی ڈی پی میں 4.9 فیصد کا حصہ داری کررہا ہے۔ ملک کی ریاستوں میں تلنگانہ کی ترقی کی کارکردگی متاثرکن ہے۔ متاثر کن تلنگانہ اوسط کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔2015-16 سے 2021 تک سالانہ جی ایس ڈی پی کی شرح نمو 12.6 فیصدرہی۔ تمام بڑے شعبوں اور ذیلی شعبوں میں تلنگانہ کی ترقی متاثر کن ہے۔
زراعت اور اس سے منسلک ماہی گری اور آبی زراعت اور مویشیوں کی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں ترقی ہورہی ہے۔بڑھتی ہوئی کھپت اور سرمایہ کاری کے ساتھ مختلف سطحوں پر، تلنگانہ میں جی ایس ڈی پی کی ترقی اعلیٰ ترقی کے لیے تیار ہے۔ ریاست کی فلاح و بہبود اور ترقی کا ایک وسیع پیمانہ ہے۔ فی کس آمدنی تلنگانہ میں 2013-14 میں 1,12,162 روپے سے بڑھنے کا تخمینہ ہے۔ تلنگانہ کی ترقی میں مرکز کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں۔ جب تلنگانہ نمایاں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت اس میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔ موجودہ سال کے دوران، ہماری اقتصادی کارکردگی کی بنیاد پر اور قرض لینے کی حد ایف آربی ایم نے، 53,970 کروڑ روپے کی ہے لیکن مرکزی حکومت نے یکطرفہ طور پر اے15,033 کروڑ روپے کی کٹوتی کی اور ہماری قرض لینے کی حد کو کم کرتے ہوئے 38,937 کروڑ روپے کردیا۔ مرکز کا یہ فیصلہ سراسر بلاجواز ہے۔ اس قسم کی کٹوتیاں وفاقیت کی روح کے خلاف ہیں۔مرکز نے ریاستوں کے حقوق کو سلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Budget J&K مرکزی بجٹ میں جموں وکشمیر کے لیے 35581 کروڑ روپے مختص
نیتی آیوگ نے 19,205 روپے کی گرانٹ کی سفارش کی ہے لیکن مرکزی حکومت نے ابھی تک ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا ہے۔قاضی پیٹ، بیارم میں ریل کوچ فیکٹری کا قیام،اسٹیل پلانٹ اور ٹرائبل یونیورسٹی کا آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں وعدہ کیاگیا تاہم مرکز نے یہ وعدے پورے نہیں کیے۔ ساڑھے آٹھ سال بعد بھی آئی ٹی آئی آر کی منظوری نہیں دی گئی۔ مرکز سے تعاون کی کمی کے باوجو تلنگانہ نے گزشتہ آٹھ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے کے دس سالوں میں، ایک زرعی شعبے میں 7,994 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اس کے برعکس، ریاست کے قیام کے بعد سے زرعی شعبے پر تلنگانہ حکومت کی طرف سے جنوری تک،2023 1,91,612 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو اس سے 20گنا زیادہ ہے۔ ماضی کے دیگر وزرائے اعلیٰ کے برعکس وزیر اعلی نے ایک کے بعد ایک متعدد اسکیمیں متعارف کروائیں۔کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے اقدامات کیے گئے۔ ان میں رعیتو بندھو، رعیتوبیمہ، مفت 24 گھنٹے بجلی زرعی مقاصد کیلئے شامل ہیں۔ بلاوقفہ معیاری بجلی کی فراہمی، زرعی قرضوں کی معافی، زیر التوا آبپاشی منصوبوں کی تکمیل، کھاد کی تقسیم،بروقت بیج کی تقسیم،نقلی بیجوں پر کنٹرول،ایگریکلچر ایکسٹینشن آفیسرز، رعیتوویدیکا کی تقرری دیگر زرعی اصلاحات کا نفاذعمل میں لایاگیا۔
یو این آئی