سومیش کمار نے اجلاس میں شہریوں کی واپسی سے متعلق رہنمایانہ ہدایات اور احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ممالک سے 7 پروازوں کے ذریعہ تقریباً 2350 شہری حیدرآباد آئیں گے۔
چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو وزارت خارجہ کی جانب سے مقرر کردہ نوڈل آفیسر کے ساتھ ملکر ایرپورٹ پر میڈیکل اسٹریننگ اور کورنٹائن کے انتظٓمات کرنے کی ہدایت دی۔
رہنمایانہ ہدایات کے مطابق مسافر کو کورنٹائن کا خرچہ برداشت کرنا ہوگا جبکہ عہدیداروں نے مختلف ہوٹلز سے بات چیت کرتے ہوئے 14 دن کے مختلف پیاکیجس کا انتظام کیا ہے۔
حیدرآباد ایرپورٹ محکمہ ہیلتھ کی سربراہ ڈاکٹر انورادھا نے بتایا کہ وندے بھارت مشن کے تحت شہریوں کو ملک واپس لانے کی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں حیدرآباد پہنچنے والی پہلی پرواز میں دوسو مسافرین سوار ہوں گے۔ پروازوں کا سلسلہ 17 مئی تک جاری رہے گا۔