ETV Bharat / state

انجینئرز ڈے: کے سی آر نے نواب علی نواز جنگ کو خراج پیش کیا - کے سی آر

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے ممتاز انجینئر مرحوم نواب علی نواز جنگ بہادر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر بھرپور خراج پیش کیا۔

Telangana Engineers' Day celebrations on July 11
انجینئرز ڈے: کے سی آر نے نواب علی نواز جنگ کو خراج پیش کیا
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 7:28 PM IST

کے سی آر نے آج نواب علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کیا اور کہا کہ آج کے دن کو تلنگانہ میں بطور ’انجینئر ڈے‘ منانا ساری ریاست کےلیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ ’تلنگانہ عوام، مایاناز انجینئر کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے‘۔ ساتویں تلنگانہ انجینئرس ڈے کے موقع پر حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آج تلنگانہ میں نواب علی نواز جنگ بہادر کی 143 ویں سالگرہ کے موقع پر ’یوم انجینئرز‘ منایا گیا۔

علی نواز جنگ 11 جولائی 1877 کو حیدرآباد میں پیدی ہوئے، انہوں نے حمایت ساگر، عثمان ساگر، قانون ساز اسمبلی کی عمارت، جوبلی ہال، آرٹس کالج، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد ہاوز (دہلی)، نظام ساگر، علی ساگر پوچم پاڈ، عثمانیہ دواخانہ، چارمینار ہسپتال اور دیگر عظیم الشان عمارتیں تعمیر کیں۔ انہوں نے 1899 میں انگلینڈ میں اعلیٰ حاصل کرکے حیدرآباد واپس ہوئے اور 1918 میں انہیں چیف انجینئر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔

ہر سال 11 جولائی کو ریاست میں ’انجینئرز ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ علی نواز جنگ کے تاریخی کارناموں، فنی مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو خراج پیش کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.