ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں 32 طالبات کورونا سے متاثر - کورونا ٹسٹ لازمی

کلکٹر شرت نے اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گھر جانے اور گھر سے واپس آنے والی طالبات کو ہدایت دی کہ کورونا ٹسٹ لازمی طورپر کروائیں۔

telangana corona updates
تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں 32طالبات کورونا سے متاثر،کلکٹر نے اسکول کامعائنہ کیا
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:38 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے کستوربا اسکول میں تقریباً 32 طالبات کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ کلکٹر شرت نے اسکول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ذمہ داران سے تفصیلات حاصل کیں اور اس وبا کے تعلق سے لاپرواہی برتنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا گھروں سے اسکول واپس آنے والی طالبات کو قرنطین کیا گیا تھا؟ سمجھا جا رہا ہے کہ ایک طالبہ کورونا سے متاثر تھی جس کی وجہ سے دیگر طالبات بھی اس سے متاثر ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ طالبات کو اسکول میں علیٰحدہ کمرہ میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالبات کو کوئی مشکل نہ ہونے پائے۔

ان کے لئے مناسب غذا کا بھی انتظام کیا جائے۔ اگر طالبات کویہاں رکھنے کے لئے گنجائش نہیں ہے تو ان کو ساوتھ کیمپس میں بھیجا جائے۔ بعد ازاں کلکٹر نے طالبات سے بات چیت کی اور کہا کہ کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید کہا کہ گھر جانے اور واپس آنے کے دوران کورونا ٹسٹ لازمی طورپر کروایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو کوئی پریشانی ہوتو وہ اپنے گھروں کو جاسکتی ہیں۔ اسی کے ساتھ کلکٹر نے گھروں میں بھی احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.