ریاست تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید ایک موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,654 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 166 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,97,681 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,983 ہے جن میں 718مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38,517 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی۔ ان میں سے 237 نمونوں کی رپورٹس کا ابھی انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 92.38 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 35 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یواین آئی