تلنگانہ میں نجی اسپتالوں میں کورونا کے علاج، معائنوں کے لیے حکومت نے اعظم ترین شرحیں مقرر کردیں۔اس خصوص میں محکمہ صحت کی جانب سے جی او 40 جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مقررہ علاج کے اخراجات کی شرحیں اس طرح ہیں:
جنرل وارڈ میں آئسولیشن، ہر دن معائنوں کے لیے چار ہزار روپئے۔
آئی سی یو میں ہر دن 7500 روپئے۔
وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو میں ہر دن کے علاج کے لئے 9000 روپئے۔
پی پی ای کٹ کی قیمت 273 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔
ایچ آر سی ٹی اسکین 1995 روپئے، ڈیجیٹل ایکسرے 1300 روپئے، آئی ایل 6، 1300 روپئے۔
ڈائیڈی میر 300 روپئے، سی آر پی 500 روپئے، پروکول اسٹوزین 1400 روپئے، فیرٹ 400 روپئے، ایل ڈی ایچ 140 روپئے۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ پروٹوکول کے ساتھ سفر کو یقینی بنانے کے لیے حیدرآباد ایرپورٹ کے اقدامات