ریاست تلنگانہ کے دوباک ضمنی اسمبلی انتخاب سے قبل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رقم ضبط کی۔
دوباک ضمنی اسمبلی انتخاب سے قبل تلنگانہ پولیس نے بی جے پی رہنما کے رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مارا اور رقم برآمد کی۔
دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار ایم رگھونندن راو کے رشتہ دار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ ماکر18.67 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔پولیس کےمطابق گھر کے سامنے موجود ہجوم نے کچھ رقم کو پولیس سے چھین لیا۔
اس ضمن میں بی جے پی کا الزام ہے کہ پولیس کی کاروائی رگھونندن راو کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
پولیس کمشنر سدی پیٹ جوئل ڈیوس نے کہا کہ رقم کو بی جے پی امیدوار کے رشتہ دار انجن راو کے گھر سے برآمد کیا گیا۔اور یہ رقم انتخاب کے موقع پر ووٹرز کو دینے کے لیے رکھی گئی تھی۔
کمشنر پولیس نے کہا کہ چھاپے بی جے پی رہنما رگھونندن راو کے خسر رام گوپال راو،دوسرے رشتہ دار انجن راو اور میونسپل چئیرمین راج نرسو جو تلنگانہ راشٹر سمیتی سے تعلق رکھتے ہیں کے گھروں پر کیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ ضبط کی گئی رقم میں سے5.87 لاکھ روپئے نامعلوم افراد نے چھین لیے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ بحث کے دوران ہجوم نے یہ حرکت کی۔