ETV Bharat / state

حکومت کو گھیرنے کے لئے کانگریس کا منصوبہ - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کانگریس نے اعلان کیا کہ سات نومبر کو تلنگانہ میں خواتین اور دلتوں پر مظالم کے خلاف اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا جائے گا۔ حکومت کی کسان مخالف پالیسیز کے خلاف 11 نومبر کو کھمم میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی منظم کی جائے گی۔

عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرنے کانگریس کا منصوبہ

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 8:36 AM IST

تلنگانہ کانگریس کور کمیٹی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں ریاست میں تحریک چلانے کے منصوبہ کو قطعیت دی گئی۔

کانگریس کور کمیٹی کا اجلاس بدھ کوگاندھی بھون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گریٹر انتخابات پر وسیع مباحث ہوئے۔تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ گریٹر انتخابات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کو کارپوریشن میں برسر اقتدار لانے کیلئے رہنماوں نے متحدہ مساعی کا عہد کیا۔

پارٹی نے 50 فیصد ٹکٹ بی سی طبقات کے امیدواروں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی تحفظات کے سلسلہ میں عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کانگریس رہنماوں نے کہا گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بی سی طبقات کو آبادی کے مطابق تحفظات فراہم نہیں کئے گئے۔

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ7 نومبر کو تلنگانہ میں خواتین اور دلتوں پر مظالم کے خلاف اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا جائے گا۔ حکومت کی مخالف کسان پالیسیز کے خلاف 11 نومبر کو کھمم میں کسانوں کی ٹریکٹر ریالی منظم کی جائے گی۔ 12 نومبر کو تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر کسانوں کے حق میں دھرنا دیا جائے گا اور اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کی جائے گی۔

جنرل سکریٹری اے آئی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور کے علاوہ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، سی ایل پی رہنما بھٹی وکرمارکا ، اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو، سرینواس کرشنن، ومشی چند ریڈی، سمپت کمار، چنا ریڈی، رکن کونسل جیون ریڈی، رکن اسمبلی جگا ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر ، کسم کمار، سابق صدور پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ ، پونالہ لکشمیا، سابق سی ایل پی رہنما جانا ریڈی نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:منتھنی رکن اسمبلی کورونا سے متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.