ETV Bharat / state

ریونٹ ریڈی کا وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لینے کا امکان - تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات 2023

ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات 2023 میں کانگریس پارٹی نے اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی آر ایس اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ جبکہ ان انتخابات میں بی جے پی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ Revanth Reddy to be 'sworn in' as CM. CLP meeting in Hyd

Congress Legislature Party meeting
Congress Legislature Party meeting
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 9:35 AM IST

حیدرآباد: کانگریس پارٹی آج تلنگانہ میں حکومت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانگریس کے ایک وفد نے اتوار کی رات تلنگانہ کے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔ گورنر کو پیر کی صبح کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی سی سی صدر اور کوڑنگل حلقہ سے منتخب رکن اسمبلی ریونت ریڈی کا وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لینے کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزارت اعلی کے عہدہ کے لئے ریونٹ ریڈی کے نام قطعیت دے دی گئی ہے۔ سابق سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور دیگر وزیراعلی کے عہدے کے دوڑ میں ہیں۔ تاہم کانگریس کی اعلی کمان کی جانب سے ریونت ریڈی کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ سی ایل پی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے امیدوار کے نام کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب آج شام ہونے کا قوی امکان ہے۔

اتوار کو جاری کردہ نتائج میں کانگریس نے سی پی آئی کے ساتھ 65 سیٹیں حاصل کی ہیں، حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ریونت ریڈی نے ماضی میں کئی مواقع پر اعلان کیا ہے کہ 9 دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ لیکن اتنا انتظار کرنے کے بجائے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد ہی آج حلف برداری تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، اے آئی سی سی کے ریاستی امور کے مبصر دیپداس منشی، اے آئی سی سی انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، پی سی سی صدر ریونت ریڈی، ایم پی اتم کمار ریڈی، سابق ایم پی مالو روی اور دیگر نے تمام نو منتخب اراکین اسمبلی سے آج صبح ساڑھے نو بجے سی ایل پی کی میٹنگ کے دوران ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی نے گورنر سے ملاقات کرکے حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کردیا

دوسری جانب الیکشن کمیشن آج انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کی فہرست گورنر کو پیش کرے گا۔ نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر کی جانب سے موجودہ اسمبلی کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کے بعد ہی ہوگی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ اکیلے ہی حلف لیں گے یا کچھ اور لوگ بھی نائب وزیراعلیٰ یا وزراء کے طور پر حلف لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب میں کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا کی شرکت کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.