ETV Bharat / state

KCR on Bharat Yatra Today: کے سی آر نے قومی سیاست میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا - کے سی آر قومی سیاست میں سرگرم

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ قومی سطح پر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کےلیے آج وہ دہلی کےلیے روانہ ہوگئے۔ کے سی آر، پنجاب، کرناٹک، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ TRS Eyes Key Role in National Politics

کے سی آر نے قومی سیاست میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 3:50 PM IST

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر، آج سے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مختلف سیاسی و سماجی پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ کے سی آر میڈیا کی دنیا کے معروف صحافیوں کے علاوہ سیاسی اور اقتصادی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ان فوجیوں کے خاندانوں کی مدد کریں گے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ہیں۔ کے سی آر ان کسانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے جن کی ’کسان تحریک‘ کے دوران موت ہوگئی تھی۔ CM KCR Focus On National Politics

ملک کے دورے کے ایک حصے کے طور پر کے سی آر پہلے دہلی کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ آج دوپہر حیدرآباد سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔ دہلی میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مالیاتی ماہرین سے ملاقات کریں گے۔ وہ قومی میڈیا کی مختلف شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ 22 مئی کو کے سی آر دہلی سے چندی گڑھ جائیں گے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دہلی کے تقریباً 600 کسان خاندانوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے قومی کسان تحریک میں اپنی جانیں گنوائیں۔ وہ ہر خاندان کو 3 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کریں گے۔ اس تقریب کی میزبانی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کریں گے۔ KCR on Bharat Yatra Today

یہ بھی پڑھیں:

Disha Encounter: دیشا انکاؤنٹر فرضی تھا، سرپورکر کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

کے سی آر 26 مئی کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کریں گے۔ وہ 27 مئی کو بنگلورو سے رالیگن سدھی کا سفر کریں گے اور مقبول سماجی کارکن انا ہزارے سے ملاقات کریں گے۔ وہاں سے وہ شرڈی جائیں گے اور سائی بابا کی درشن پوجا کریں گے۔ ان کا دورہ، شرڈی جا کر مکمل ہو گا اور وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ بعدازاں کے سی آر 29 یا 30 مئی کو مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ وادی گولان میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور ان خاندانوں کی کفالت بھی کی جائے گی جیسا کہ قتل ازیں تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.