ETV Bharat / state

Telangana New Secretariat کے سی آر نے تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کیا - وزیراعلی کے سی آر

وزیراعلی کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ نئے سکریٹریٹ کے مشرق میں امرجیوتی، مغرب میں منٹ کمپاؤنڈ، شمال میں امبیڈکر مجسمہ اور جنوب میں رویندرا بھارتی کی طرف جانے والی سڑک ہے۔ سکریٹریٹ کی عمارت 7,79,982 مربع فٹ ہے۔ اس کی اونچائی 265 فٹ ہے۔ نئے سکریٹریٹ کا جملہ رقبہ 28 ایکڑ ہے۔ کسی بھی ریاست کے پاس اتنا بڑا سکریٹریٹ نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 7:57 PM IST

Updated : Apr 30, 2023, 8:26 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے نئے سکریٹریٹ کا افتتاح انجام دیا۔ اس نئے عصری سکریٹریٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں انہوں نے 27جون 2019کو سنگ بنیاد رکھا تھا۔ مشہور آرکیٹکٹس ڈاکٹر آسکر اور پونی کونسیو نے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے ڈیزائن تیار کیا۔ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا کنٹریکٹ شاہ پور جی پالونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا اور عمارت کی تعمیر اعلیٰ معیار کے مطابق کی گئی۔

نئے سکریٹریٹ کے اطراف مشرق میں امرجیوتی، مغرب میں منٹ کمپاؤنڈ، شمال میں امبیڈکر مجسمہ اور جنوب میں رویندرا بھارتی کی طرف جانے والی سڑک ہے۔سکریٹریٹ کی عمارت 7,79,982 مربع فٹ ہے۔اس کی اونچائی 265 فٹ ہے۔ نئے سکریٹریٹ کا جملہ رقبہ 28 ایکڑ ہے۔ کسی بھی ریاست کے پاس اتنا بڑا سکریٹریٹ نہیں ہے۔اس کاشمار ملک کے بڑے سکریٹریٹ میں ہوتا ہے۔سکریٹریٹ میں استعمال ہونے والی لائٹس کے لیے درکار بجلی عمارت کے اوپر نصب سولار پینلز سے سولار طریقہ سے پیدا کی جائے گی۔

اس کی تعمیر 26 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہوئی۔ سکریٹریٹ میں داخلے کے لیے اسمارٹ کارڈ کے ساتھ پاس جاری کیا جائے گا۔300 سی سی کیمروں اور 300 پولیس اہلکاروں کے ذریعہ نگرانی کا کام کیاجائے گا۔ نئی عمارت میں بہترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حکمرانی کو آن لائن کیا جائے گا۔ ٹکنالوجی کو گنبدوں اور ستونوں کی تعمیر کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔اس نئی عمارت کے ستونوں کی تعمیر کے عمل میں 6 ماہ لگے۔ 3 ہزار سے زائد مزدوروں نے اس کا کام روزانہ کی بنیادوں پر کیا۔عمارت کی تعمیر کے لئے 617 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی تھی تاہم منصوبے سے اخراجات میں 20۔30 فیصد کا اضافہ ہوا۔

6منزلہ سکریٹریٹ میں 635 کمرے ہیں۔اے سی کے لیے الگ پلانٹ لگایا گیا ہے۔ 24 لفٹس لگائی گئی ہیں۔ہر قسم کی ضروریات کے لیے 5.60 لاکھ لیٹر پانی کے ذخیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔بجلی بچانے کے لیے سولار پینل لگائے گئے ہیں۔سکریٹریٹ کی نئی عمارت میں 30 خصوصی طور پر ترتیب دیے گئے کانفرنس روم ہیں۔ یہاں سے فیلڈ لیول کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرنا ممکن ہے۔سکریٹریٹ کے سامنے دو بینک، پوسٹ آفس، اے ٹی ایم سنٹر، ریلوے کاؤنٹر، بس کاؤنٹر اور کینٹین ہیں۔ عقب میں ایمپلائز یونین، انڈور گیمز، ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے لیے چار منزلہ عمارت بنائی گئی ہے۔سکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ ایک مندر، مسجد اور چرچ بھی بنایا جارہا ہے۔

ان سے ملحق استقبالیہ کمرے، این آر آئی سنٹرز، پبلسٹی سیل کے ساتھ میڈیا روم بھی ہیں۔ چھٹی منزل کے اوپر گنبدوں کے درمیان 4,500 مربع فٹ کی دو منزلیں بنائی گئی ہیں۔سکریٹریٹ کے جملہ 4 گیٹ بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلی،چیف سکریٹری، ڈی جی پی، وزراء اور عوامی نمائندے مین گیٹ سے مشرقی سمت میں آئیں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں مغربی دروازہ استعمال کیا جائے گا۔تمام محکموں کے ملازمین کیلے نارتھ ایسٹ گیٹ الاٹ کی گئی ہے۔جنوب مشرقی دروازے سے وزیٹرس کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سکریٹریٹ میں ہر جگہ پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔سکریٹریٹ کو اے،بی، سی ڈی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ویزیٹرس کو تکلیف نہ ہو۔ تمام منزلوں پر ملازمین کے لیے دوپہر کے کھانے کے کمرے فراہم کیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزیراعلی چھٹی منزل پر واقع اپنے چیمبر میں داخل ہوئے۔ دوپہر 1.58 سے 2بجکر 4منٹ تک مختلف محکموں کے تمام وزراء اپنے اپنے چیمبر میں داخل ہوئے۔ وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز، ایم ایل سیز، ریاستی سطح کے کارپوریشنوں کے چیئرپرسن، تمام محکموں کے ایچ او ڈی، تمام اضلاع کے کلکٹرس، ایس پی، ضلع پریشد، ڈی سی سی بی، ڈی سی ایم ایس، ڈسٹرکٹ لائبریریوں کے چیئرپرسن، ضلع رعیتوبندھو سمیتی کے ذمہ داروں کے بشمول 2500 افراد بشمول ، میئرز وغیرہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana New Secretariat تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب آج

یو این آئی

Last Updated : Apr 30, 2023, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.