ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیراعلی کا 14 اپریل کو ناگرجناساگر حلقہ میں جلسہ - تلنگانہ کے وزیراعلی کا ناگرجناساگر حلقہ میں جلسہ

وزیراعلی کے چندر شیکھر راو 14 اپریل کو حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر کے ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کا 14اپریل کو ناگرجناساگر حلقہ میں جلسہ

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 2:22 PM IST

حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر کے ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم کے طور پر اس ماہ کی 14تاریخ کو ضلع نلگنڈہ کے انومولو منڈل کے حدود میں وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی این نرسمہلو کی موت کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔ٹی آرایس نے ان کے بیٹے این بھگت کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ان کی انتخابی مہم میں ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ٹی آرایس کے لیڈروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

ٹی آر ایس کی انتخابی تشہیری مہم مواضعات میں شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اس خصوص میں وزیراعلی کے جلسہ کے سلسلہ میں مقامی ٹی آرایس کیڈر میں جوش وخروش میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اس جلسہ میں حلقہ کے تمام منڈلوں سے عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کی توقع ہے۔جلسہ میں تقریبا 50 ہزار افراد کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.