ETV Bharat / state

تلنگانہ: لاک ڈاون میں مزید توسیع کے اشارے - لاک ڈاون

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے کورونا کے واقعات میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Telangana CM hints at further extension of lockdown
تلنگانہ: لاک ڈاون میں مزید توسیع کے اشارے
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:02 AM IST

کے سی آر نے ایک جائزہ اجلاس میں کہا کہ اگر لاک ڈاون میں مزید چند روز کی توسیع کی جائے تو عوام اس میں تعاون کریں اور حکومت کے رہنمایانہ ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے کہا کہ اگر مزید چند روز اسی انداز میں لاک ڈاون پر عمل کیا گیا تو صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملک کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے جبکہ اس دوران ملک میں کورونا وائرس سےنمٹنے کےلیے کئے جانے والے اقدامات کے تعلق سے معلومات حاصل ہوں گی۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیر صحت ای راجندر، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی، مشیراعلیٰ راجیو شرما، پرنسپل سکریٹری نرسنگ راؤ، شانتا کماری، راما کرشا اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ لاک ڈاون کو مزید چند روز کےلیے توسیع دی جائے، جس پر عوام عمل کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات کریں اور شخصی حفظان صحت برقرار رکھیں تو وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.