حیدرآباد: درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر وزیراعلی تلنگانہ نے پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ پروگرام 20 مئی سے ہونے والا تھا، تاہم اس کو اب 3 جون سے شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران ریاستی حکومت کے مقاصد پر موثرعمل آوری کے سلسلہ میں منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی درخواست پر وزیراعلی نے یہ فیصلہ کیا۔ اس طرح یہ پروگرام اب 3 تا 15جون منعقد ہوگا۔
تلنگانہ حکومت نے اس پروگرام (پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی) کو گاؤں اور شہر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لیے شروع کیا ہے جہاں حکومت اس گاؤں یا شہر کی ضروریات اور انفراسٹرکچر کے لیے فنڈز مختص کرتی ہے۔ حکومت نے پہلے پلے پرگتی ( گاؤں کی ترقی) اور بعد میں پٹنا پرگتی (شہر کی ترقی) پروگرام کو متعارف کیا۔
یواین آئی